معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور ان پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور شاعر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ 15 جولائی کو ڈکیتی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا مقدمہ لاہور پولیس کی جانب سے درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون ملزم نے خلیل الرحمان قمر کو فون کرکے گھر بلایا کہ وہ ان کے ساتھ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے تاہم، جب ڈرامہ نگار خاتون کے گھر پہنچے تو وہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔
اغوا کے بعد ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا موبائل ، گھڑی اور نقدی بھی چھین لی۔
ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے اور پھر انہیں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔