لاہور میں دن دیہاڑے چوری اور نقب زنی کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، رواں سال کے دوران چوری کی انتالیس ہزار تین سو چاراورنقب زنی کی دو ہزار نو سو پچیس وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
لاہور میں چوری کی وارداتوں کے متعلق پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کےدوران چوری کی انتالیس ہزارتین سوچاروارداتیں رپورٹ ہوئیں،مختلف تھانوں میں نقب زنی کےمجموعی طورپر2925مقدمات درج کئےگئے۔
پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن9370مقدمات کےساتھ سرفہرست ہے،کینٹ ڈویژن چوری کی8390وارداتوں کےساتھ دوسرےنمبرپر ہے جبکہ صدرڈویژن چوری کے6890مقدمات کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں5622، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے4710مقدمات درج کئےگئے، سول لائنز ڈویژن میں چوری کی 4322 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن755مقدمات کےساتھ سرفہرست ہے۔
پولیس ریکارڈ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر ڈویژن نقب زنی کی698وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کے 590 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،سٹی ڈویژن میں 390، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 296 مقدمات درج ہوئے ہیں،سول لائنز ڈویژن میں نقب زنی کی 196 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔