قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا، سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس سولرپینل فنانسنگ اسکیم آسان تربنانے اور پائلٹ پروجیکٹ کےتحت مختلف مقامات پرسولرپینل اسکیم کاٹیسٹ رن شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کابل ہرایک کیلئےمصیبت بن چکاہے،اپنےدورمیں لوڈشیڈنگ ختم کی،بجلی کانرخ بھی کنٹرول میں رکھا، 2017تک بجلی کےبل کم اورڈالرکانرخ نیچےتھا، میں پوچھتاہوں اس ملک کےساتھ ظلم کرنےکی ضرورت کیاہے؟
قائدن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےآئی ایم ایف کوواپس بھیجاتھابعدمیں کون لایا؟سب کوپتہ ہے،ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتاملک گڑھےمیں گرادیا،فیصلےدینےوالوں کوسوچناہوگا، عوام کی پرواہ کریں،ریلیف کیلئےجوبھی کرناپڑتاہےکریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ رن کی کامیابی کاجائزہ لیکر14اگست سےاسکیم لانچ کردی جائےگی،آٹااوربجلی کےنرخ عوام کی معاشی حالت متاثرکرتےہیں،عوامی ریلیف کیلئےجوکچھ کرناپڑاضرورکریں گے،چاہتی ہوں پنجاب کےہرشہری کوبجلی کےبل میں ریلیف ملے۔
مریم نواز کا اجلاس میں مزید کہناتھا کہ سولرپینل فنانسنگ اسکیم کادائرہ کاربتدریج بڑھائیں گے،پنجاب نے625ارب کاسرپلس بجٹ پیش کیا۔