یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قلت کا خدشہ رد کر دیا۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز نےفروخت روکنےکی وجہ بجٹ میں چینی پراضافی ٹیکس کو قراردیدیا،کہاکہ ملک میں چینی کی عدم دستیابی یاممکنہ بحران افواہیں ہیں،یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ نئے بجٹ میں ٹیکس 15 روپےفی کلوبڑھنے کی وجہ سےفروخت بندہے،نئےبجٹ میں چینی پر 15 روپےفی کلو ایکسائزڈیوٹی عائد کی گئی۔
مزید کہا کہ ایف ای ڈی کے حوالے سے ایف بی آر سےوضاحت طلب کی گئی ہے،ایف بی آر کی کلیئرنس کے بعد چینی کی فروخت دوبارہ شروع ہو جائے گی۔