ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے میچ جیت لیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 14.1 اوورز میں عبور کر لیا ۔ جس میں اوپننگ بیٹر شیفالی ورما اور سمریتی مندھانا نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
شیفالی ورما نے 40 اور سمریتی مندھانا نے 45 رنز کی انگ کھیلی جبکہ دیالان نے 14 اور ہرمن پریت نے 5 رنز بنائے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.2 اوورز میں 108 رنز بنا کر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی جس میں سدرا امین 25 رنز کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ طوبیٰ حسن اور فاطمہ ثناء نے 22 ، 22 رنز کی انگ کھیلی ، منیبہ علی 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں ۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا۔
بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3 ، رینوکا سنگھ ، پوجا اور شریانکا پٹیل نے 2 ، 2 وکٹیں حاقصل کیں۔