ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےکہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،دیگر ممالک تبصروں سے گریز کریں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا بنوں چھاؤنی حملے میں ملوث عناصر نے پاکستان میں دہشتگردی کےلیےافغان سر زمین استعمال کی، پاکستان نےاپنےتحفظات اورمطالبات سےافغانستان کی عبوری حکومت کو آگاہ کردیا۔
پاکستان میں دہشت گردی کےلئےافغان سرزمین کا استعمال قابل تشویش ہے،امید ہے افغانستان گل بہادر گروپ اوربنوں حملے کےسرغنہ کےخلاف کارروائی کرےگا،
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی مہاجرین کیمپوں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔ خان یونس مہاجر کیمپ حملے میں 19 فلسطینیوں کی شہادت اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان ایک قابل عمل اورآزادفلسطینی ریاست کےقیام کےخلاف اسرائیل کے اقدامات کی بھی مذمت کرتا ہے،اسرائیل کے پاس فلسطینیوں کی زمینوں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے