بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف جاری پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد انتالیس تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے
دارالحکومت ڈھاکہ میں حالات مزیدکشیدہ ہوگئے،مظاہرین نےسرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرکوآگ لگادی،اسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں کی تعداد پچیس سو سے زائد ہے۔
طلبا رہنماؤں نےوزیراعظم شیخ حسینہ واجد پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ انہوں نے مظاہرین کا رضاکاروں سے موازنہ کر کے ان کی توہین کی ہے۔جس وجہ سے ان کی پارٹی عوامی لیگ کے اراکین کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نےمظاہرین پر دھاوا بولا۔جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔