پنجاب میں نجی سیکٹر کے قائم کردہ اکتالیس کسان سہولت سنٹرز بند ہونے پر پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر ماڈل ایگریکلچر مالز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں ابتدائی طورپر 95 کروڑدس لاکھ روپے کی لاگت سے بہاولپور، ملتان، ساہیوال اورسرگودھا میں ماڈل ایگریکلچر مالزبنائے جائیں گے،اس سے پہلےنجی سیکٹر بھی ایسا منصوبہ شروع کرکےبند کرچکا ہےجس میں41 مقامات پر اسے ہی سنٹرز بنانے گئےتھے۔
ڈی جی ایکسٹینشن محکمہ زراعت عبدالحمید کا کہنا ہےکہ پہلے41 نجی کسان سنٹرز چاردکانوں پرمشتمل تھےجن کے پاس نہ کھاد تھی نہ ہی کوئی سہولت ،ہم بڑے پیمانے پر مالز کی صورت میں سہولیات دینے جارہے ہیں۔
محکمہ زراعت کےمطابق ماڈل سنٹرز پرکسانوں کو فیکٹری ریٹ پربیج اور پیداوار بڑھانے والی ادویات فراہم کی جائیں گی جس سے آڑھت اورکمیشن ایجنٹس کا خاتمہ ہوگا۔
ماڈل ایگریکلچرمالزمیں قائم کردہ بینک کائونٹرز سےکسانوں کو آسان اقساط پرقرضے اورزرعی مشینری کی کرایہ پر دستیابی بھی ہوگی،پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے پر تمام اضلاع میں یہ مالز قائم کیے جائیں گے۔