محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو کر 21 جولائی تک جاری رہے گا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی ۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں آج بھی دن بھر بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم، بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔