بھارت کی جیل میں قید سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرکے مودی سرکار کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی قیدی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اتنی زیادہ تعداد میں قیدیوں کی بھوک ہرتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔
امرت پال سنگھ نے وکیل سے ملاقات نہ کرائے جانے پر بھوک ہرتال کررکھی ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران بھوک ہڑتال ختم کرانے کیلئے امرت پال سنگھ کی منت سماجت کررہے ہیں۔
سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو اسی سال مارچ میں بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سکھوں کی آواز دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔