ورلڈ کپ 2023ء کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی، کیویز نے 283 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر 36.2 اوورز میں پورا کرلیا، ڈیون کونوئے اور راچن وریندرا نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔
ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے گزشتہ عالمی مقابلے کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز بنائے۔
کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ صرف 10 رنز پر گر گئی تاہم اس کے بعد ڈیون کونوئے اور راچن رویندرا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے نیوزی لینڈ کی جانب سے ریکارڈ 262 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، دونوں نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کی۔
ڈیون کونوئے نے 121 گیندوں پر 19 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 152 اور راچن رویندرا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 96 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے 47 رنز دے کر واحد وکٹ حاصل کی، مارک ووڈ 5 اوور میں 55 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے، عادل راشد 47، معین علی 60، کرس ووکس 45 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
اس سے قبل بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو اور ڈیوڈ میلان نے اننگ کا آغاز کیا اور 40 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم ساتویں اوور میں میلان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کا دوسرا نقصان 64 رنز پر ہوا جب 12 ویں اوور میں جونی بیئرسٹو 33 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
ہیری بروک انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو 17 ویں اوور میں 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کا چوتھا نقصان 22 ویں اوور میں 118 رنز پر معین علی کے آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوا، انہوں نے 11 رنز کی مختصر اننگ کھیلی۔
چونتیس ویں اوور میں 188 کے مجموعی اسکور پر پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹر کپتان جوز بٹلر تھے جنہوں نے 43 رنز بنائے ۔
Well batted, skip 👌
— England Cricket (@englandcricket) October 5, 2023
A lovely knock with some exceptional timing, but Jos Buttler departs for 4️⃣3️⃣#EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/px0XTxvaVe
انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 39 ویں اوور میں گری جب لیام لونگسٹن 20 رنز پر ٹرینٹ بولٹ کا شکار ہوئے جبکہ 42 ویں اوور میں جوئے روٹ بھی آؤٹ ہوگئے، وہ 86 گیندوں پر 77 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
ROOOOOOOT! 🔥 #EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/7QtmAXlEBc
— England Cricket (@englandcricket) October 5, 2023
انگلینڈ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرکس ووکس تھے جنہوں نے 11 رنز بنائے جبکہ 252 رنز پر نویں وکٹ گری جب سیم کرن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے تین، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا ایک ایک شکار کر سکے۔
کیویز اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں ڈیون کونوے، ول ینگ، رچن رویندرا، ڈیرل مچل، کپتان ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیمپین، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
Bowling first in Game 1 after a toss win for skipper Tom Latham against @englandcricket in Ahmedabad. Lockie Ferguson not playing as a precaution with back stiffness. Follow play LIVE in NZ with @skysportnz. LIVE scoring | https://t.co/aNkBrDiAuv #CWC23 pic.twitter.com/s7vvfX30jJ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 5, 2023
انگلش سکواڈ میں جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ میلان، جوئے روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر، معین علی، لیام لونگسٹن، کرس ووکس سیم کرن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
The waiting is 𝗼𝘃𝗲𝗿! 🙌
— England Cricket (@englandcricket) October 5, 2023
🚨 Our XI to face New Zealand in the first game of the 2023 World Cup is here... #EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/NvhTl6K7xv