اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سےبڑا قدم کیا گیا ہے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے دو سو بارہ اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی گئی۔
وزارت تجارت نےافغانستان کیلئے اشیاء پر پابندی کا ایس آر او جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق17 مختلف اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز فہرست میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چائے کی پتی،کاسمیٹکس،ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء فہرست میں شامل ہیں۔بادام سمیت مختلف خشک میوے اور تازہ پھل بھی افغانستان لے جانے پر پابندی ہوگی۔
ہوم ایپلائنسز، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسر، مکسر بلینڈر پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔بندرگاہ پر پڑے سامان اور عالمی امداد کے ذریعے آنےوالے اشیاء پر پابندی نہیں ہوگی