کینیڈین شہری ہوابازی کے محکمے ٹرانسپورٹ کینیڈا کی دورکنی ٹیم نے پاکستان میں ایوی ایشن سیکورٹی کےانتظامات کو تسلی بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قراردے دیا۔
کیبڈین شہری ہوابازی کےمحکمے ٹرانسپورٹ کینیڈا کی دو رکنی ٹیم نے کراچی ائرپورٹ کی ایوی ایشن سیکورٹی کی جانچ پڑتال اور تجزیہ مکمل کر لیا۔ مس باربرا ددرت کی سربراہی میں ٹیم تین روزہ ایوی ایشن سکیورٹی اسیسمنٹ کےلئے 15 جولائی کو کراچی ائیرپورٹ پہنچی تھی۔
ٹیم کی جانچ کا مقصد کراچی ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کو بین الاقوامی معیار پر پرکھنا تھا،ٹیم نےپی آئی اےکی کینیڈا جانے والی پروازوں کےاضافی سیکورٹی اقدامات کی بھی جانچ پڑتال کی کراچی ائرپورٹ کےچیف سیکورٹی افسرنے ائیرپورٹ پر سیکورٹی انتطامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی دورے کے دوران ٹیم نے ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا بغور معائنہ کیا۔
جانچ پڑتال کے اختتام پرسی ایس او کراچی ائیرپورٹ کے آفس میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔