پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو۔ ہم پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی مقابلہ کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ رات کو ہمارے رکن اسمبلی معظم جتوئی کو ناجائز طور پر اٹھایا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر کا تقدس بھی پامال کیا گیا، ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اٹھایا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں، جب پارلیمنٹرینز کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوگا؟۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے، ہمیں دیوار سے لگانا چھوڑ دیں، ہم آئین وقانون کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو۔