پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے مخصوص نشستوں کے لئے نئی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی کی کمیٹی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں اضافی ناموں کی سفارش کرے گی اور مخصوص نشستوں کی حتمی فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کیلئے 40 نام بانی پی ٹی آئی کوبھیجےجائیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 100 کے قریب ناموں کی فہرست انہیں بھجوائی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست بھی بانی پی ٹی آئی کو بھیجی جائے گی۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور 77 سے 78 مخصوص نشستوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں اور مقررہ وقت تک مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں نام فائنل کر لیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد فہرست جمع کرائیں گے۔