بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔
صوبائی دارالحکومت میں برآمد ہونے والے نو محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے پیش نظر سروس صبح 7 بجے سے بند کی گئی تھی۔
انتظامیہ کی جانب سے جلوس برآمد ہونے کے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔
موبائل و انٹرنیٹ سروس 13 گھنٹے بعد بحال کی گئی ہے۔