صدرمملکت آصف علی زرداری کو سات ممالک کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اور تمام سفیروں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو زمبابوے، تاجکستان،روانڈا، ارجنٹائن،میانمار، کمبوڈیا اوربوٹسوانا کے سفرا نے اپنی اسناد پیش کیں۔
سفیروں سے گفتگو میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،دوست ممالک پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو 7 ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں
— PPP (@MediaCellPPP) July 15, 2024
زمبابوے، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن، میانمار، کمبوڈیا اور بوٹسوانا کے سفراءنے اسناد پیش کیں
بعد ازاں ، سفراء نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،… pic.twitter.com/heHaHkCtgy
صدر مملکت نے سفیروں کو پاکستان میں بطورسفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور اقتصادی تعلقات کےفروغ کیلئےکاروباری برادریوں کےمابین رابطے بڑھانے پر زور دیا۔
تمام سفراء کو ایوان ِصدر پہنچنے پرمسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔