لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ ہاؤس جلانے اور گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی۔
پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظورکر لی جبکہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظورکی ۔
ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں فواد چوہدری ، حافظ فرحت عباس ، واثق قیوم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔
عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر وکلا تیاری کر کے آئیں کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔