جے آئی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے زائد شواہد موجود ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں گرفتاری بغاوت پر اکسانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے ذائد شواہد موجود ہیں ، بغاوت پر اکسانے کے شواہد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق نو مئی کوجلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل کی گئی،دوران تفتیش ایک سو تیس سے ذائد شواہد ایسے ملے جن سے پرتشدد احتجاج اور حساس تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے پر بانی پی ٹی آئی ملوث پائے گئے ۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق تفتیش میں بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ کارکنوں نے ان کی گرفتاری کے بعد کینٹ ایریا میں احتجاج کرنا تھا ان بیانات کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہے، نو مئی کے واقعات کی تفتیش کے دوران 154 مشتبہ کالز بھی ٹریس ہوئیں جن میں مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا گیا۔