ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےپاکستانی سفیروں کےبڑے پیمانےپرتبادلوں پرغور کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں تیاریاں جاری کر دی گئی ہیں،وزیراعظم کی منظوری کے بعدنوٹیفیکیشن جاری ہوگا ،ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ محمدسلیم کوکینیڈا میں ہائی کمشنربھیجنےپرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیراسلم جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ پرکینیڈا میں عہدہ خالی ہونا ہے،عاصمہ ربانی کوفلپائن اورسلجوق مستنصرتارڑکوانڈونیشیامیں سفیرلگانےپرغور کیا جا رہا ہے، سلجوق مستنصرتارڑہالینڈ میں پاکستانی سفیرتعینات ہیں۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کواہم یورپی ملک میں بھیجنےپرغور کیا جا رہا ہے،فیصل نیاز ترمزی کو اہم مغربی ملک بھیجا جائےگا،سوئٹزرلینڈزمیں سفیرعامرشوکت کوقاہرہ مصربھجنےپرغورکیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزیددعوی ٰ ہے کہ مرغوب سلیم بٹ کی سوئٹزرلینڈ میں بطورسفیرتعیناتی کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،ڈاکٹرظفراقبال اگلےماہ رومانیہ سےکویت میں بطورسفیرجائیں گے۔