بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ ااف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان 19.1اوورز میں عبور کر لیا جس میں امباتی نے نصف سینچری بنا کر سب سے اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ گرکیرات سنگھ مان نے 34 رنز کی انگ کھیلی, یوسف پٹھان نے 30 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عامر یامین نے 2 اور سعید اجمل, وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے جس میں شعیب ملک 41 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
کامران اکمل 24 ، شرجیل خان 12 ، شعیب مقصود 21 اور مصباح الحق 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے اونریت سنگھ نے 3 ، ونے کمار اور پون نیگی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستانی سکواڈ:یونس خان (کپتان)، کامران اکمل ،شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، مصباح الحق، عامر یامین، سہیل تنویر، وہاب ریاض اورسہیل خان شامل ہیں۔
بھارتی سکواڈ:یوراج سنگھ (کپتان)،رابن اتھپا ، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، راہول شکلا اور انوریت سنگھ شامل ہیں۔