لاہورہائیکورٹ نےحساس اداروں کوفون ٹیپ کرنےکی اجازت دینےکےخلاف درخواست پرلارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتےہوئےفائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوارسال کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدرنے سابق ایم پی اے غلام سرورکی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارے کوفون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت فون ٹیپ کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قراردے۔ جسٹس فاروق حیدر نے تحریری حکم میں کہا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں۔ ایسے میں کیس کی سماعت کے لیے لارجربنچ بنایا جائے۔ عدالت نے حساس اداروں کوفون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتےہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔