موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس ایم ٹو نے شیخوپورہ ریسٹ ایریا میں رہ جانے والے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سونے کا سامان مالک کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد جانے والے شہری کی قیمتی سونے کی چین ، انگوٹھی اور دیگر سامان ریسٹ ایریا میں رہ گیا تھا۔
شہری نے قیمتی سامان مل جانے پر موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔