عبدالعلیم خان نے فرانس کو پاکستان میں معدنیات، توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اوردفاعی پیداوار میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
فرانسیسی سفارتخانےمیں فرانس کےقومی دن کےحوالے سےمنعقدہ تقریب میں وفاقی وزیربرائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نےمہمان خصوصی کےطور پر شرکت کی۔
تقریب میں وفاقی وزرا،سینیٹرز،اراکین اسمبلی،سفارت کاروں اور نمایاں سیاسی، کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جنھیں فرانس کے قومی دن کی تاریخ سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔
عبدالعلیم خان نےپاکستان اورفرانس کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے بارے میں اظہار خیال کیا،اُنکاکہنا تھا کہ اسی ماہ فرانس میں اولمپکس گیمزکا انعقاد اورپاکستان سےاتھلیٹ ودیگرکی شرکت خوش آئند ہے،پاکستان اور فرانس ٹریڈ، اکنامک،تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ گزشتہ برس دونوں ممالک کا دوطرفہ تعاون کے روڈ میپ پراتفاق قابل ستائش ہے۔
فرانس پاکستان میں معدنیات،توانائی،زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اوردفاعی پیداوارمیں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فرانس میں ایک لاکھ پچیس ہزار پاکستانی مقیم جبکہ ہزاروں سٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
مزید کہا کہ پاکستان فرانس سمیت یورپی ممالک سے تعلقات کو اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،تاریخی اعتبار سے شاندار روایات کے حامل فرانس کے عوام ترقی کیلئے بھی مستقل مزاج ہیں۔