وزیراعظم کی زیرصدارت زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئےاجلاس میں شہبازشریف نے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کرکے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کر دی ۔
اسلام آبد میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئےبلائے گئے اجلاس میں کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے ، اس کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بعد پنجاب ، سندھ اور کے پی میں بھی زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کریں گے،صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کسانوں کی خوشحالی کیلئےکام کریں گے ، بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات مزید بہتر بنا کر اُن پرعملدرآمد یقینی بنائیں ۔
شہبازشریف نے بجلی چوری کےخلاف وزارت توانائی سے تعاون پر صوبائی حکومتوں کی تعریف کی ، ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ کا نظام متعارف کیلئے جامع پلان مانگ لیا ۔چاروں صوبوں میں بجلی کی ایک ایک تقسیم کار کمپنی کو اسمارٹ میٹرنگ کیلئے ماڈل بنانے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔
وزیراعظم کو زرعی ٹیوب ویلزکی سولر پر منتقلی اور انسداد بجلی چوری کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ زرعی ٹیوب ویلوں سرلرائزیشن سے دو ارب ستر کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا ،وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں ۔