ترجمان دفترخارجہ نے وزیراعظم کی دعوت پرآذربائیجان کےصدرالہام علیوف کےپاکستان کادورے پر اعلامیہ جاری کردیا۔
اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق الہام علیوف نے 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، آذربائیجان کےصدر کا وزیراعظم شہباز شریف نےپرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم ہاؤس پہنچنےپرانہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیاآذربائیجان کےصدرنے قومی یادگار پرپھول رکھے۔
آذربائیجان کےصدرنےصدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف سےملاقاتیں کیں ،فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں اور دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا،ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم اورالہام علیوف نےپاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان سٹریٹجک شراکت داری کااعادہ کیا،دونوں ممالک کے درمیان قریبی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پراطمینان کا اظہار کیا گیا، پاکستان، ترکیہ اورآذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس کوایک نئےدورکاآغازقراردیا،دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا۔