فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئےپنجاب پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کی ہے جس نتیجے میںپنجاب پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری پکڑے گئےگرفتار ملزمان میں مسعود حسین، محمد سلیم اور محمد عمر شہزاد شامل تھے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی انٹرپول نےملزمان کو گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔
گرفتار ملزم مسعود حسین جہلم پولیس، ملزم محمد سلیم بہاولپور پولیس جبکہ ملزم محمد عمر شہزاد ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ملزمان کے خلاف دکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھےایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابو ظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی سامنے آئی تھی۔ایف آئی اے حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والےبھکاریوں کےگروہ آف لوڈ کر دیاتھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ 8 افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔بھیک سے حاصل کردہ آدھی رقم ایجنٹ کےحوالےکرنی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آنا تھا۔
اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ائیرپورٹ پر 16 رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب جارہے تھے۔