آن لائن کاروبار کو مزید موثراور منظم کرنے کیلئے NEXT BASKET کو ’ ایس اے اے ایس ‘ سولوشن اور اضافی سروسز کے ساتھ متعارف کروا دیا گیا ہے۔
نئے قائم ہونے والے ای – سٹور پلیٹ فارم کامیاب آن لائن سیلز کیلئے اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اہم مہارتوں کو یکجا کرتا ہے ۔
پلیٹ فارم کو ای-مرچنٹس کو سب سے سستا اور مؤثر طریقہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ ایک آن لائن اسٹور قائم کریں اور ای-کامرس کے میدان میں ترقی کریں۔
NEXT BASKET کیا پیش کرتا ہے؟
NEXT BASKET ایک ’سافٹ ویئر ایز اے سروس ‘(SaaS) پلیٹ فارم ہے جو پہلے سے موجود آن لائن اسٹور کی منتقلی یا مکمل نئے سٹور کے قیام کو جدید سافٹ ویئر سیلوشنز اور کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے ممکن بناتا ہے – جو NEXT BASKET کے ڈھانچے کا حصہ ہیں۔ یہ سب کچھ ایک مقررہ ماہانہ فیس پر دستیاب ہے۔
آن لائن اسٹور 72 گھنٹوں میں تیار ہو سکتا ہے!
اس کے ساتھ، NEXT BASKET کے شراکت داروں کو آن لائن تجارت کے میدان میں ماہر خدمات بھی حاصل ہوتی ہیں، جن میں اسٹریٹجک پلاننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور تکنیکی معاونت شامل ہیں۔
ان میں کچھ خدمات مفت ہیں، جبکہ کچھ کی ادائیگی کرنا ہو گی ، اور مفت خدمات کی تعداد منتخب کردہ ’کو آپریشن ماڈل‘ پر منحصر ہوتی ہے۔
NEXT BASKET سے آپ کو ملنے والے متعدد فوائد:
- آن لائن آرڈرز کی ادائیگی میں کوئی پوشیدہ فیس نہیں
- ذاتی کنسلٹنٹ
- آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی مفت سرچ انجن اور چیٹ بوٹ
- اعلیٰ معیار کی SEO جو بغیر کسی خرچے کے بھاری سیلز دیتی ہے
- ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے سافٹ ویئر سپورٹ حاصل ہو گی
NEXT BASKET کیا فوائد فراہم کرتا ہے؟
NEXT BASKET کے کاروباری ماڈل کا انتخاب کرنے سے شراکت دار کو متعدد مواقع ملتے ہیں۔
سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ آپ 72 کاروباری گھنٹوں میں مکمل فعال آن لائن اسٹور حاصل کر سکتے ہیں
پہلے سے موجود اسٹور کی منتقلی نہایت آسان اور مکمل طور پر مفت ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ NEXT BASKET سافٹ ویئر پلیٹ فارم گوگل کے آن لائن سٹورز کیلئے طے کردہ معیار پر 95 فیصد سے زائد پورا اترتا ہے جس کا مطلب ہے کہ سرچ انجن ای سٹورکو پہلی پوزیشنز میں رینک کرے گا۔
اس کے علاوہ ، بلٹ اِن ٹیکنیکل ’ایس ای او ‘(SEO) آپٹمائزیشن کے ذریعے آپ بغیر اضافی اشتہاری اخراجات کے اپنی مصنوعات بڑے پیمانے پر فروخت کر سکتے ہیں ۔ درحقیقت آن لائن سٹور ایک سکینڈ سے بھی کم وقت میں مکمل کھلتا ہے اور کارڈ پیمنٹ فیس کی ادائیگی بھی اہم نہیں ہے ۔
آٹو میٹک سرور سکیلنگ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ای –سٹورپر خریداروں کے رش کے باعث بھی کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ پیش نہ آئے ، جیسا کہ عمومی طور پر ’ بلیک فرائیڈے‘ پر صارفین کی بھاری تعداد آن لائن سٹورز کا رخ کرتی ہے ،AMATAS سرٹیفکیشن بھی پلیٹ فارم کی پائیداری اور ہیکرز کے حملوں کے خلاف اعلیٰ درجے کی حفاظت کی گواہی دیتا ہے ۔
SaaS ماہانہ پیکجز میں کئی مفت ای-کامرس خدمات شامل ہیں،جس میں ہر شراکت دار کے لیے ذاتی کنسلٹنٹ اور 24/7 سپورٹ سینٹر کی سہولت شامل ہے ۔
پلیٹ فارم آن لائن سٹور پر لامحدود پراڈکٹس اور ملازمین کے لیے سائٹ کے انتظامی پینل تک رسائی کے ساتھ متعدد اکاؤنٹس بنانے کی اجازت دیتا ہے۔
اور آخری لیکن اہم بات یہ ہے کہ NEXT BASKET کئی بیرونی فراہم کنندگان کے ساتھ انضمام کی بھی پیشکش بھی کرتا ہے جیسا کہ ادائیگی کے نظام، ERP، ویئر ہاوس سافٹ ویئر اور کورئیر سروسز ۔ اس سے شراکت داروں کو زیادہ فارغ وقت میسر آتا ہے جسے وہ بغیر کسی تنکینی پابندیوں کے اپنے کاروبار کے سب سے اہم پہلوؤں پر توجہ دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔
پلیٹ فارم کے استعمال کی شرائط کیا ہیں؟
NEXT BASKET شراکت داروں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ پلیٹ فارم کو آزمائشی طور پر استعمال کریں، اس سے پہلے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا یہ ان کی ضروریات کے لیے موزوں ہے۔
اس دوران، انہیں ڈیزائن تھیمز آور سولوشنز تک رسائی حاصل ہوگی، اوراسکے ساتھ ساتھ سائٹ کے انتظام کے اختیارات بھی دستیاب ہوں گے تاکہ وہ اپنی آن لائن موجودگی کے بارے میں فیصلہ کر سکیں۔
پلیٹ فارم کی جانب سے ایک خصوصی پیشکش بھی کی گئی ہے کہ ایس اے اے ایس سیلوشنز کی سالانہ سبز کرپشن لینے کی صورت میں کئی ماہ مفت کر دیئے جائیں گے ، ، اس طرح، ہر نیا آن لائن اسٹور چند ماہ کے لیے ماہانہ سبسکرپشن کی ادائیگی کرے گا، آور پورے سال کے لیے سروس سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
اگر شراکت دار پیش کردہ سیلوشنز اور خدمات سے مکمل طور پر مطمئن نہ ہوں تو 30 دن کی منی بیک گارنٹی بھی دستیاب ہے، جو اس وقت مارکیٹ میں بے مثال ہے۔
SaaS سولوشنز اور اضافی خدمات کے استعمال کے لیے ماہانہ سبز کرپشن کیلئے 3 پلانز پیش کیئے گئے ہیں ، جو حاصل ہونے والے ’ٹرن اوور‘ اور شامل شدہ فنکشنلٹیز کی تعداد پر منحصر ہے۔
آپ NEXT BASKET ویب سائٹ پر جدید ای-کامرس کاروباری ماڈل کے استعمال کے مکمل شرائط و ضوابط کا جائزہ لے سکتے ہیں۔