پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے پاکستان اور چین کو ترقی اور عالمی سطح پر انصاف کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
اسلام أباد میں سی پیک کانفرنس میں خطاب کے دوران چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا چین اور پاکستان کی پرانی اور مضبوط دوستی ہے۔ دونوں ممالک امن اور ترقی کے خواہاں ہیں۔ ہمیں ترقی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہو گا۔ہمیں عالمی سطح پر انصاف کے لیے کام کرنا ہوگا۔
جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ہونے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو سی پیک کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا گوادر پورٹ اور خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے برآمدات کو بڑھایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان گرین انرجی، تیل و گیس کی تلاش اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا سی پیک میں تمام ممالک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔