پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف غیرمعینہ مدت کے لیے فلور ملیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
لیڈر پروگریسو گروپ ماجد عبداللہ نے کہا کہ آٹا ڈیلرزاور پرچون فروشوں کے ذریعے ٹیکس وصولی ممکن نہیں ۔ پہلے گندم کی واشنگ بند کریں گے اور پھر گیارہ جولائی سے پاکستان بھر کی فلور ملز بند ہو جائیں گی ۔۔ انہوں نے کہا کہ آٹے پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا ہے ۔ ڈیلر سے فائلر یا نان فائلر کا پوچھیں تو وہ آٹا خریدنے سے انکارکردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں میں پسائی اس وقت تک بند رکھیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ایف بی آر میں رشوت ستانی کا بازار گرم ہوجائے گا۔