انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر دو ماہ کے بعد ایک مرتبہ پھر 281 روپے کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔