خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں عالمی معیار کا سائبر سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ جس میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسٹیٹیوٹ ابتدائی طور پر پہلے سے دستیاب سرکاری عمارت میں شروع کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ استعداد موجود ہے اس سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو جدید تعلیم و تربیت دے کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر خود روزگاری کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ علیٰ امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، موجودہ صوبائی حکومت ان کے لئے تمام شعبوں میں مواقع فراہم کرے گی۔