وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کی فلورملزایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی جس دوران پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں فورٹیفائیڈ آٹا متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہناتھا کہ فورٹیفائیڈ آٹے کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی لیبزکو ہوگا، آٹا پرمٹ میں کرپشن پرمتعلقہ افسرکیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوگا، محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ فورٹیفائیڈ آٹے سے بچوں اورخواتین کے طبی مسائل میں واضح کمی آئے گی۔