وفاقی حکومت نے 2 ہزارسے زائد بیرون ملک بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت خارجہ سے بھکاریوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جبکہ وزارت خارجہ دنیا میں اپنے مشنز سے ان بھکاریوں کی فہرستیں لے گی۔
بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے میں ملوث پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کیلئے بلاک کئےجائیں گے۔
حکومت نے بھیک مانگنے کیلئے بیرون ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زیادہ تر بھکاری سعودی عرب، ایران اورعراق عمرے اور زیارات کیلئے جاتے ہیں۔
بیرون ممالک میں بھیک کی غرض سے جانے والے افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے۔