پاکستان اور امریکا کےمابین کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کوملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق ہو گیا۔
نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کےڈپٹی سپیکرفل راموس نےوزارت داخلہ اسلام آبادکا دورہ کیا، اس موقع پرمحسن نقوی نےڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی اوران کے وفدکا خیر مقدم کیا،باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت ، پولیسنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں کوالیفائیڈپاکستانی نرسز کو ملازمت کےلئےنیویارک بھجوانے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت بھی دی،کہا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے،امریکا میں کوالیفائیڈ نرسزکی کمی ہے،جبکہ پاکستان میں اس حوالے سے بہت پوٹینشل ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ تعلیم، صحت اوراقتصادی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کےوسیع مواقع ہیں،پاکستانی کوالیفائیڈ نرسزکو نیویارک بجھوانےکیلئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں گے،اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔