وزیراعلی مریم نواز نےپنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی پنجاب نےہونہاراسکالرشپ کی تعداد 4 ہزار سےبڑھاکر 25 ہزارکرنےکی ہدایت کردی،سرکاری اور 8نجی جامعات سے بی ایس کرنے والےطلبہ کی 100 فیصدفیس اسکالرشپ سے ادا ہوں گی۔
جہلم،وہاڑی اوربہاولنگرمیں نئی یونیورسٹیوں کےفوری قیام کی منظوری بھی دی گئی،وزیراعلی مریم نواز نےلیپ ٹاپ اسکیم کےفوری اجرا کے لیےہدایات جاری کردیں۔
اسی طرح طلبہ کی کم تعدادوالےکالجز میں نئےڈسپلن متعارف کرنےکا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلی مریم نوازکی ہدایت پرسرکاری کالجزمیں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیاگیا۔
دوردرازعلاقوں کےطلبہ کیلئےکالجزمیں مفت ایم ڈی کیٹ اورای کیٹ کلاسزکادائرہ کار بتدریج بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔