پاکستان میں فی لیٹر دودھ دنیا کے کئی ممالک سے بھی مہنگا ہوگیا۔ بلوم برگ نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کی قیمت 370 روپے ہے جبکہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یہی دودھ 342 میں دستیاب ہے۔ دودھ کی قیمت میں نیدرلینڈز بھی پاکستان سے سستا قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمسٹرڈیم میں فی لیٹر دودھ 358 روپے میں دستیاب ہے۔آسٹریلیا میں دودھ 3 سو روپےفی لیٹرمل رہاہے۔ جبکہ پاکستان میں ڈبے والے دودھ کی قیمت 370 روپے ہے۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں60 فیصد سےزائد بچےخون کی کمی کےامراض کاشکار ہیں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مریض بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔