پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کیئے جانے کی شکایات پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا آغاز کر دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق لیسکونےمبینہ طورپرلاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کواووربلنگ کی،دوسوسےکم یونٹس استعمال کرنیوالےصارفین کو200سےزائدیونٹس کے بل بھیجے جس سے پروٹیکٹڈکیٹگری تبدیل ہونےسےصارفین پرکروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل لاہورنےانکوائری شروع کردی ہے ، لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر اورڈی جی آئی ٹی کو نوٹس جاری،لیسکوافسران سےبلنگ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خان کا کہناتھا کہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں،اووربلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینگے۔