2022 میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شکیل تنولی کے والد رفاقت تنولی نے کہاہے کہ مطمئن ہیں کہ انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی، دھرنا ابھی ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ، ہم بیٹھے ہیں ۔
نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رفاقت تنولی سے صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی پیش رفت کے بعد دھرنا ختم کر رہے ہیں؟جس پر جواب دیتے ہوئے رفاقت کا کہناتھا کہ دھرنا ابھی ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، ہم بیٹھے ہیں، آئی جی اسلام آباد پولیس کے اس بیان پر کہ بیٹے کی موت کی ذمہ دار گاڑی اور اس کی خاتون ڈرائیور کی شناخت ہو چکی، ہمارا موقف سچ ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو رفاقت تنولی کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔