برطانوی بادشاہ چارلس نے انتخابات میں غیر معمولی کامیابی کے بعد لیبر پارٹی کے سربراہ ’ کیئر سٹارمر ‘ کو باضابطہ طور پر وزیراعظم مقرر کر دیا ہے ۔
کیئر سٹارمر نے بطور وزیراعظم ٹین ڈاوننگ سٹریٹ میں پہلی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی شاہی محل سےواپس آیاہوں،میں نےملک میں حکومت بنانےکی دعوت قبول کی،میں رشی سوناک کابھی مشکورہوں،رشی سوناک نےبرطانیہ کیلئےغیرمعمولی کوشش کی،رشی سوناک اوران کی لیڈرشپ نےبہت محنت کی،ہم نے اور ہمارے ملک نےتبدیلی کافیصلہ کیا۔
برطانوی وزیراعظم سٹارمر کا کہناتھا کہ ہمارےملک نےتبدیلی کیلئےفیصلہ کن ووٹ دیا،ہمیں ملکرآگے بڑھنےکی ضرورت ہے،پبلک سروس ہماری ترجیح ہونی چاہئیں،آپ نےہمیں ووٹ دیا،آپ کے اعتماد پر پورا اترنا ہماری ذمہ داری ہے،ہماری حکومت آپ کی خدمت کرےگی،ہم لیبرپارٹی کوعوام کی خدمت میں تبدیل کریں گے، ہمارےملک کوایک بڑےری سیٹ کی ضرورت ہے،
انہوں نے کہا کہ ہمیں تلاش کرناہوگاکہ ہم کون ہیں؟کسی بھی ملک کوبٹن دبانےسےتبدیل نہیں کیاجاسکتا،میں آپ تمام کوخدمت کیلئےحکومت جوائن کرنےکی دعوت دیتاہوں، دنیاکوسنگین چیلنجزکاسامناہے۔