تحریک انصاف حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہوگئی،آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتےہوئےکہا کہ بولے پاکستان کی خاطر اے پی سی میں شریک ہوں گےآپریشن عزم استحکام پربھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا افغان حکومت کے تعاون کے بغیر آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا۔
کےپی حکومت سےکہا ریاست مخالف بیانات پرنوازشریف،مریم نواز اور خواجہ آصف پر ایف آئی آر درج کریں،یہ بھی واضح کردیا کہ مذاکرات اوربات چیت کا وقت 8 فروری کوگزرچکا ہے،مذاکرات تب ہوتےہیں جب کسی مسئلے کاکوئی حل نکلے،ہم شہبازشریف سےمذاکرات کریں گےتوان کی حکومت چلی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی نےچیف الیکشن کمشنرپربھی کڑی تنقید کی،کہااگراس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہوئیں توچیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا،بولے شک ہےکہ ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔
بانی پی ٹی آئی نےمزیدکہا کل مجھے اپنی ٹیم سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اگرملاقات ہوتی تو میں ان کے اختلافات ختم کروا دیتا،میں بھوک ہڑتال کرنے کے بارے میں مشاورت کررہا ہوں،اگرمجھے انصاف نہ ملا تو میں بھوک ہڑتال کروں گا۔