انڈیا کے "تاج ہوٹل" میں ویٹر کی نوکری کرتے ہوئےآج بالی ووڈ کے ماتھے کاجھومربننے والے بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
اپنی زندگی کے بہترین 56 برس اکشے نے بے حد سرگرم اور خاص نظم و ضبط کے مطابق گزارے ہیں۔ وہ اپنے دن کاآغاز صبح 3، 4 بجے کرتے ہیں اور کیسی بھی مجبوری کیوں نہ ہو وہ 4بجے تک اپنا کام ختم کرکے فلم کے سیٹ سے چلے جاتے ہیں۔
اکشے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے باقاعدہ ایکسرسائز کرتے ہیں، صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، کام کے ساتھ اپنے ۤآرام کا بھی خیال رکھتے ہیں تا کہ ایکٹو اور فٹ رہ سکیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق بتایا گیا کہ اکشے اپنی فٹننس برقرار رکھنے کے لئے عام صحت مند خوراک کے علاوہ گاؤ ماتا کا پیشاپ بھی پیتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ مقدس گائے کا پیشاپ وبائی امراض اور دیگر بیماریوں سے دور رہنے کے لئے فائدہ مند ہے۔
بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر،رائٹر، میوزیشن یا پھر پروڈیوسر کسی سے بھی پوچھ لیں وہ اکشے کی اس بات سے بہت خوش ہیں کہ اگر وہ اکشے کو صبح سویرے بھی کال کریں تو اکشے کی طرف سے فوراً جواب آتا ہے کیونکہ وہ ان اداکاروں میں سے نہیں جن کا دن رات کو شروع ہوتا ہے اور وہ دن بھر سو کر گزارتے ہیں جیسے کہ بالی ووڈ کے پیارے خانز۔
یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں اگر خانز کے بعد کسی ایکٹر کا ڈنکا بجتا ہے تو وہ ہیں اکشے کمار۔
اکشے کی 7 فلمیں بیک وقت ریلیزنگ کے لئے تیارہیں ۔جن میں سب سے پہلے "مشن رانی گنج" 6اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی فلم میں پرینیتی چوپڑا اہم کردار میں نظرآئیں گی۔ جس کا ان کے فینز کو بڑی شدت سے انتظار ہے۔
فلم کی ریلیزنگ تو پہلے ہی متوقع تھی لیکن پھر بالی ووڈ کے بڑے بینرز کی فلموں کی ریلیز کی وجہ سے اکشے کی فلم کی ریلیزنگ میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سینما میں اکشے کی فلموں کو بہتر سکرین ٹائم میسر آسکے۔
مشن رانی گنج" کے بعد ویدت مراٹھے ویرداؤدلے سات ، ہیرا پھیری 3، چھوٹے میاں بڑے میاں، ویلکم ٹودی جنگل، ہاؤس فل5، کے علاوہ ایک تامل فلم کا "ری میک" بنایاجا رہا ہے لیکن ابھی اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
ناقدین اس وقت اکشے کو بالی ووڈ کا بڑا اور منافع بخش ایکٹربھی کہتے ہیں کیونکہ اکشے کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے۔
اکشے کے بدترین ناقدین بھی کہتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ میں کسی کے کندھوں پر سوار ہوکر اس مقام تک نہیں پہنچے بلکہ انہوں نے محنت اور لگن سے اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔