نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کے نجکاری کا عمل مکمل شفاف ہوگا،میں سی سی او پی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی شفافیت کویقینی بناوں گا،نجکاری سےمتعلق تمام حکومتی اتحادیوں کو بھی مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سٹیل ملز کے خسارے میں اربوں روپےقوم کے ضائع ہو چکے ہیں، کیا ہم مزید یہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں،پی ٹی سی ایل مشرف دورمیں اتصالات کو فروخت کیا گیا۔
اس وقت تین پیشکشیں موصول ہوئی تھیں،اس کے بعد پی ٹی آئی حکومت سمیت کئی حکومتیں ائیں تویہ معاملہ کیوں نہیں سلجھایا گیا،ہم اس معاملےکو سلجھانےکی کوشش کر رہے ہیں
پی ٹی سی ایل کی ساڑھے تین سو میں سے ڈیڑھ سو اثاثہ جات ابھی بھی اتصالات کے حوالے نہیں کی گئیں، ان پراپرٹیز کی 263 ملین ڈالر قیمت لگوائی گئی جو بہت کم ہے۔