گوگل سافٹ ویئر انجینئر کی جانب سےدنیا کا پہلا لباس مصنوعی ذہانت سے تیارکر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرسافٹ ویئرانجینئر نے اس لباس کی تیاری پر مشتمل مختلف ویڈیوز شیئرکی گئی ہیں،میڈیا رپورٹس کےمطابق کرسٹینا ارنسٹ نامی گوگل سےتعلق رکھنےوالی سافٹ ویئرانجینئر نےدنیاکا پہلا ایسا لباس تیارکیا ہے جو مصنوعی ذہانت سے تیارکیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
سافٹ ویئرانجینئرکی جانب سےلباس کو’روبوٹک میڈوسا ڈریس‘کا نام دیا ہے،سیاہ لباس پرسُنہرے سانپ موجود ہیں جو کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے حرکت کررہے ہیں۔لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔