ملک میں تیل اورگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیا گیا۔
پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصدزیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 31 اگست کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3260 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33845 بیرل، پی پی ایل 10988 بیرل، پی اوایل 4630 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1051 بیرل ریکارڈکی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار714 ایم ایم سی ایف ڈی ،پی پی ایل 623 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 61 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار918 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔