لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران وکیل کوفارم پینتالیس کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دیدی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کےجسٹس انوار حسین نے پی پی ایک سوانسٹھ سے امیدوارمہرشرافت کی اپیل پر سماعت کی۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے حلقے پی پیایک سوانسٹھ سے مریم نوازکی جیت کا نوٹیفیکیشن حقائق کےبرعکس جاری کیا گیا۔
دوران سماعت الیکشن کیمشن کے وکیل نے فارم پینتالیس کے اوریجنل ریکارڈ کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔ جسٹس انوارحسین نے ریمارکس دئیے کہ ٹربیونل کو کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں وہ نوٹ کرلیں۔
حلقہ پی پی ایک سوانسٹھ میں کل کتنےپولنگ اسٹیشنزتھے،الیکشن کمیشن کے وکیل نےجواب دیا پولنگ اسکیم میں رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشنزکی تعداد ایک سودوہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی جانب سےٹربیونل کے روبروجواب جمع کرادیاگیا، ٹربیونل نے سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔