ضلع کوہستان میں تانگیر ویلی کے لورک گاؤں میں ایف ڈبلیو او کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں خواتین اوربچوں سمیت 1100 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا،ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹرز اور ایف ڈبلیو او کے پیرا میڈیکل سٹاف نےمریضوں کا خصوصی معائنہ اور علاج کرتے ہوئے مفت ادویات فراہم کی۔
ایف ڈبلیو اوکی جانب سےگزشتہ تین ماہ میں دوسرے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،ایف ڈبلیو او تانگیر ویلی کےلورک گاؤں میں 21 میگا واٹ کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر کر رہا ہے
اس کےعلاوہ ایف ڈبلیو او وادی تانگیرمیں تعلیم کے شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کررہا ہے،ایف ڈبلیو او مزید ایسے طبی کیمپوں کے انعقاد کے لئے پر عزم ہے
علاقے کے مقامی لوگوں نے ایف ڈبلیو او کی جانب سے خیر سگالی کے اس قدم اور کوششوں کو خوب سراہا۔