مینار پاکستان پرٹک ٹاکر خاتون سےبدسلوکی کے مقدمےمیں پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون نےمبینہ طور پر ہراساں کرنے والے تمام ملزمان کومعاف کر دیا۔
سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون سےبدسلوکی کےمقدمے کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نےمقدمےکی سماعت کی،ٹک ٹاکر خاتون نےمقدمہ کی پیروی نہ کرنےکا بیان حلفی عدالت میں پیش کر دیا
ٹک ٹاکر نےعدالت میں بیان دیا کہ میں نےاللہ اور اسکےرسول کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کومعاف کر دیا ہے،مجھےملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،میں آزادانہ رضامندی اوربغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کروا رہی ہوں، عامرسہیل عرف ریمبوسمیت بارہ ملزمان نےمقدمہ میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
عدالت نے وکلاکوملزمان کی بریت کی درخواستوں اورمدعیہ کےبیان پردلائل کے لیے 26 اگست کو طلب کرلیا،تھانہ لاری اڈا پولیس نےخاتوں کو ہراساں کیےجانے کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
خاتون ٹک ٹاکرکو ہجوم کی جانب سے ہراساں کیےجانےکا واقعہ اگست 2021 میں ہوا تھا،سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا تھا