لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔
گلبرگ،جیل روڈ ،لارنس روڈ، بیگم روڈ،انارکلی کے اطراف میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا، واسا ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 105 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
قرطبہ چوک کے اطراف میں 102 ملی میٹر، گلشن راوی میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،پانی والا تالاب کے علاقہ میں 72 ،گلبرگ میں 73 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوگیا، ماڈل ٹاون، ٹاون شپ، شادمان، گڑھی شاہو میں بجلی غائب ہے،نسبت روڈ مزنگ، ساندہ اورعلامہ اقبال ٹاون کے متعدد فیڈرز بند ہیں۔