سنگین مالی مسائل کے باعث قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاکھوں ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پروازوں کو گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز بند ہوگئی، جس سے (پی آئی اے) کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سوئس پورٹ کمپنی نے گراؤنڈہینڈلنگ سروسز فراہمی گزشتہ روز بند کرنے کامراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 اکتوبر 5 بجے شام سے سروسز بند کی جا رہی ہیں،2 لاکھ 48 ہزار ڈالرز کی فوری ادائیگی کی جائے جبکہ آئندہ سروسز کی فراہمی کے لئے ایک لاکھ ڈالرز ایڈوانس بھی ادا کئے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو واجبات ادائیگی کے لئے بارہا یاد دہانیاں کرائی گئیں، دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدے کی متعلقہ شرائط کے تحت سروسز بند کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے سارے معاملے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین نظام الاوقات کے فرق کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔
ہینڈلنگ ایجنسی اور فیول کمپنی کے دو لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے پروازوں کا آپریشن نارمل طریقے سے آپریٹ ہوگا